- شوگر کا ہربل علاج گارنٹی
- آپ آم بھی کھا سکتے ھیں
- برائے علاج رابطہ کریں
- شوگر کی وجہ سے مردانہ کمزوری کا علاج
کل ایک صاحب کو دیکھا جو تین مختلف دوائیں ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لئیے استعمال کررہے تھے۔ ان کی ہیموگلوبن اے ون سی تقریبا” 9 فیصد تھی۔ جیساکہ آپ جانتے ہیں ہیموگلوبن اے ون سی ہماری پچھلے تین مہینے کی اوسط” بلڈ شوگر بتاتی ہے۔ اگر اے ون8 سی 7فیصد ہو تو اس کا مطلب ہے کہ پچھلے تین مہینوں میں اوسطا” بلڈ شوگر 154 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر تھی۔
امریکن ذیابیطس اسوسی ایشن کے مطابق زیادہ تر مریضوں کے لئیے ہیموگلوبن اے ون سی کا ٹارگٹ 7 فیصد ہے۔ جب مریض دو منہ سے لینے والی دوائیں استعمال کررہے ہوں اور ان کی ہیموگلوبن اے ون سی 8 فیصد سے زیادہ ہو تو پھر انسولین استعمال کرنے کے بارے میں سوچنا چاہئیے۔
منہ سے لی جانے والی دوائیں اے ون سی کو ایک فیصد سے زیادہ کم نہیں کرسکتی ہیں۔ اور ویسے بھی کچھ بھی کرلیں ٹائپ ون کے ذیابیطس انسولین کے بغیر زیادہ عرصے زندہ نہیں رہ سکتے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کو بالآخر انسولین استعمال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ لبلبے کے انسولین بنانے والے خلئیے وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوتے جاتے ہیں۔
1922 سے پہلے جن مریضوں کو ٹائپ ون ذیابیطس ہوجاتی تھی وہ ایک سال کے اندر اندر چل بستے تھے۔ انسولین کو مصیبت نہیں سمجھنا چاہئیے۔ اس کو رحمت سمجھنا چاہئیے اور ان سائنسدانوں کا شکر گزار ہونے کی بھی ضرورت ہے جنہوں نے دن رات ایک کرکے ریسرچ کی اور یہ علاج دریافت کیا۔ جادوئی خیالات سے کس کا علاج ہو سکتا ہے؟
اب سوال یہ ہے کہ انسولین استعمال کرنے کے کیا نقصانات ہوسکتے ہیں؟ انسولین کا صرف ایک ہی سائڈ افیکٹ ہے اور وہ ہے خون میں شوگر کا انتہائی کم ہوجانا۔ اس لئیے مریض کو اپنی ڈوز درست طریقے سے ناپ کر درست طریقے سے خود کو دینے کی ضرورت ہے۔ انسولین استعمال کرنے سے ذیابیطس کنٹرول میں آجائے گی اور اس سے ہونے والی پیچیدگیوں سے بچت ہوگی۔ اگر آپ کے ڈاکٹر نے انسولین استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے تو اس میں ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ جلد سے جلد انسولین کا استعمال شروع کریں ۔ جتنی جلدی انسولین شروع کی جائے طویل عرصے میں آپ کے لئیے اتنا ہی اچھا ہوگا۔بس یہ سمجھیں کہ آپ کا لبلبہ بہت سارا وزن اٹھا رہا ہے اور انسولین لینے سے اس پر سے کام کا بوجھ کچھ کم ہوگا جس سے اس کی صحت بہتر ہوگی۔ اگر دس بیس سال کے بعد 5 فیصد انسولین بنانے والے خلئیے بھی بچا سکیں تو یہ صفر فیصد سے نہایت بہتر ہے۔
انسولین کی کئی اقسام ہیں ان کو سمجھنا اور درست طریقے سے لینا بہت اہم ہے۔ کچھ لمبے عرصے کی ہوتی ہیں اور کچھ چھوٹے عرصے کی ۔ چھوٹ عرصے کی انسولین کو صرف کھانے سے پہلے ہی لینا چاہئیے۔ اگر کھانا نہ کھائیں اور یہ انسولین لگائیں تو خون میں شوگر کی مقدار اچانک کم ہوسکتی ہے۔ آج کل بلکل چھوٹی سوئیاں دستیاب ہیں جن سے بالکل کم یا نہ ہونے کے برابر تکلیف کا امکان ہوتا ہے۔